امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان کا خطرہ

 

کیرولائنا:امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان فلورینس کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفا ن جمعرات کونارتھ اور ساوتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا ،جس کے باعث نارتھ کیرولائنا، ساوتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ اور واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

نارتھ کیرولائنا میں 10لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ، ساحلی علاقوں میں موجود لوگوں نے محفوظ مقام پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی سے ٹکرانے سے قبل طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی ،جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہونیکا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں تیز بارشیں اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔