نئی دلی: بھارتی محکمہ صحت نے ملک میں 328 ادویات کی تیاری اور خریدو فروخت پر پابندی لگا دی ، جس کے باعث دوا سازی کی صنعت کو بحرانی صورتحال سے دوچار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ فیصلے کی زد میں ملکی اور غیر ملکی دوا ساز ادارے آئے ہیں، کئی کمپنیوں کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
ادویات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ صحت کے مشاورتی میڈیکل بورڈ کی تجویز کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ممنوعہ 328 ادویات میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جن کا علاج سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔بھارتی محکمہ صحت کی جانب سے یہ فیصلہ منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے سکیشن 28 اے کے تحت کیا گیا ہے۔