فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے حمید پارک میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے خاتون جبکہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ نے زخمی ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ محلہ حمید پارک کے رہائشی عمران کے گھر 3مسلح ڈاکووّں نے دھاوا بولتے ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔ اسی دوران شورمچانے اور مزاحمت کرنے پر ڈاکووّں کی فائرنگ سے گھر میں موجود 35 سالہ خاتون شمائلہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ڈاکووّں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی بھی زخمی ہو گیا۔ تاہم اسی دوران اہل علاقہ نے زخمی ڈاکو کو قابو کرکے اس پر خوب ہاتھ صاف کرنے کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا۔ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔