یمن:حوثی باغی اقوام متحدہ کے دفاتر میں گھس گئے

 

صنعا : یمن کی آئینی حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نواز حوثی باغیوں نے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مراکز کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔خلیجی میڈیاکے مطابق یمنی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہےکہ حوثی باغی جنگجو اپنی گاڑیوں سمیت صوامح الحر الاحمر میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال’یونیسیف‘ اور الحمادی کے مقام عالمی ادارہ کے مرکز میں گاڑیوں سمیت جا گھسے۔ عالمی ادارہ خوراک نے اس مرکز میں آٹے کی بڑی مقدار ذخیرہ کر رکھی ہے،

الاریانی کا کہنا تھا کہ گھمسان کی جنگ کے بعد حوثی محاذ جنگ سے فرار کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے مراکز میں جا گھسے ہیں اور انہیں ڈھال کے طورپر استعمال کررہے ہیں،یمنی وزیر نے حوثی باغیوں کے اقوام متحدہ کے اداروں کے مراکز میں گھسنے پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایرانی نواز دہشت گردوں کو یونیسیف اور عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں گھسنے کی اجازت دینا لمحہ فکریہ ہے،درایں اثناءیمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریویتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسقط میں حوثی باغیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد وہ مزید بات چیت کے لیے صنعاجانے کی تیاری کر رہے ہیں۔