اسلام آباد: سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیکورٹی نہ بھی لیں تو زبردستی دیں،سیکورٹی اور پروٹوکول کو آپس میں نہ ملائیں،سیکورٹی کی ایس او پی فالو ہونی چاہیے،صدر اور وزیر اعظم پورے ملک کے ہوتے ہیں، اس کی سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونی چاہیے۔ منگل کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ نیکٹا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو تھریٹس الرٹس ہیں۔
ہم نہیں چاہتے کہ وزیراعظم کو کچھ ہو،سیکورٹی کی ہم سے زیادہ کس کو فکر ہوگی، ہم نے اپنے لیڈر کو کھودیا ہے، ہیلی کاپٹر پر 55 روپے کی بجائی15لاکھ بھی خرچ ہو تو استعمال کرنا چاہیے، صدر نے ائیر پورٹ پر قطار میں کھڑے ہو کر قوم کا قیمتی ڈیڑھ گھنٹہ ضائع کیا۔دوران تقریر مسلم لیگ ن کے سینیٹر محمد عباسی نے کہا کہ رحمن ملک صاحب کیا آپ ڈرانے آئے ہیں وزیراعظم کی سیکورٹی کی ذمہ داری ملک صاحب نے لے لیں ہیں۔