ایشیا کپ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 

دبئی:بھارت نے بنگلہ دیش کے174رنزکے تعاقب میں ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے کپتان 82 اور شیکھر دھون 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز لٹن داس اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے اور صرف7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے اور ناظم الحسین بھی صرف 7 رنز ہی بنا سکے،شکیب الحسن 17رنز بنانے کے بعد جدیجا کا شکار بنے ،محمد متھن 9 رنز بنانے کے بعد جدیجا کا شکار بنے ، جبکہ مشفیق الرحمیم 21 رنز بنانے کے بعد جدیجا کی گیند پر ایلی بی ڈبلیو ہو گئے۔

محمود اللہ سکور میں 25 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد بھونیشور کمار کی گیند پر ایلی بی ڈبلیوہو گئے ،مصدق حسین کو 12 رنز بنانے کے بعد جدیجا نے ایم ایس دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا،کپتان مشرفی مرتضیٰ2 رنز بنانے کے بعد بھونیشور کمار کا شکار بن گئے ،مہدی حسن فراز 42 رنز بنانے کے بعد بمرا کی گیند پر دھون کو کیچ تھما بیٹھے ،بنگلہ دیش کے آخری کھلاڑی مستفیض الرحمن 3 رنز بنا کر بمر ا کی گیند پر دھون کو کیچ دے بیٹھے۔بھارت کی جانب سے رویندر جدیجا 10 ااور زمیں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ،بھونیشور کمار اور بمرا نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش کے 174 رنز کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر نے شاندار61 رنز کا آغاز فراہم کیا ،14 ویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر شیکھر دھون 40 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے امباتی رائیڈو 7 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ، دھونی33 رنز بنا کر مشرفی مرتضیٰ کا شکار بنے،کپتان روہت شرما 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ،مشرفی مرتضیٰ اور روبیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔