مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری، مزید 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، مقبوضہ کشمیر کے آزادی کے متوالوں پرقابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے3 نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تینوں کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگ دہر میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

کشمیری میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ روز سے جاری محاصرے میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، قابض بھارتی فوج نے اس کارروائی کے دوران اپنے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کا بھی اقرار کیا ہے۔