کراچی سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیور ہی چور نکلے

کراچی: شہر قائد میں سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیور ہی چور نکلے، چوری کرنے والے ملزم نے دوران تحقیقات بتایاکہ ہم سرکاری گاڑیاں اس لئے چوری کرتے تھے کیونکہ ان میں ’’ ٹریکر ‘‘ نصب نہیں ہوتے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق عطا مینگل ولد صالح محمدنا می ملزم نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ سچل کے علاقے سے چھینی گئی سرکاری گاڑی ڈرائیور انور بروہی نے خود چھنوائی تھی۔ سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر نصب نہیں ہوتا اس لیے چھینی یا چوری کی جاتی ہیں اور انہیں بلوچستان میں فروخت کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انور بروہی اس کا رشتہ دار ہے اور سرکاری محکمہ میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا ہے جو اکثر سرکاری گاڑیوں میں حب چوکی آ تا تھا اوراس کے ساتھ نشہ بھی کرتا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ماہ قبل انور بروہی اوراس نے ایک منصوبہ بنایا کہ سرکاری گاڑی کو خضدارمیں فروخت کر دیتے ہیں ۔