ہانگ کانگ اور چین کے درمیان تیز رفتار ریل لنک کا آغاز

 

بیجنگ:ہانگ کانگ اور چین کے درمیان پہلے تیز رفتار ریل لنک کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹرین پہلے سے کم وقت میں چین کے شہروں میں پہنچ جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایکسپریس ریل لنک کے تحت ہانگ کانگ سے جنوبی چین کے شہر گونگڑوا روانہ ہونے والی ٹرین صرف 40 منٹ میں فاصلہ طے کر سکتی ہے ۔یہ ریل لنک ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی ہے جس پر ایک مقامی قانون دان کا کہنا تھا کہ گونگڑوا کا سفر اتنا آرام دہ تھا کہ جیسے جہاز کا سفر ہو۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ ریل لنک ہانگ کانگ، شینڑن اور گونگڑوا کے کاروبار کو بڑھائے گا۔ اس لنک کو چینی حکام مشترکہ طور پر چیک پوائنٹس، اسٹیشنز اور ٹرین سے چلانے کی اہلیت رکھیں گے۔

 

یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جو قانون چین میں ریلوے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں انہیں پر ہانگ کانگ کا ریل لنک بھی چلے گا۔یہی وجہ ہے کہ اس پر کچھ افراد تنقید کر رہے ہیں جن کا کہنا تھا کہ یہ ہانگ کانگ کی آزادی اور آئین پر حملہ ہے۔دوسری جانب ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند قانون سازوں نے اس ریل لنک کی متعارف کی جانے والی تقریب میں شرکت سے انکار کیا اور احتجاج کیا کہ یہ ہانگ کانگ کی قانونی آزادی پر اثر اندا ہو رہا ہے۔تاہم ریل لنک کا آغاز عوام کے لیے اتوار سے ہو گیا ہے جو چین کے متعدد علاقوں سے لنک کرے گا جن میں دارالحکومت بیجنگ بھی شامل ہے۔