ایشیا کپ:بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان کاٹاس جیت کر کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے آج کا میچ بہت اہم ہے ۔
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر چکا ہے اور آج جیتنے والی ٹیم جمعہ کو بھارت سے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹکرائے گی ۔