لاہور:لاہور میں ہیلمٹ بھی کرائے پر ملنے لگے، چالان سے بچنے کیلئے شہری لوہاری گیٹ میں دکاندار کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت سے فائدہ اٹھانے لگے۔ہیلمٹ شناختی کارڈ دکھا کر 10 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کرایہ پر دیا جا رہا ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اس لیے ہیلمٹ کرائے پر دینے شروع کر دئیے تاکہ شہری چالان سے بچ سکیں ہیلمٹ حاصل کرنے والے شہریوں نے کہا کہ عام ہیلمٹ جو ایک ہزار میں دستیاب تھا اب اس کی قیمت3 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا لازم قرار دیا گیا تھا لیکن بڑی تعداد میں شہری اہم شا ہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کر تے دکھائی دئیے۔ ٹریفک وار ڈن بھی قانون شکنوں کیخلاف سرگرم رہے اور ہیلمٹ استعمال نہ کر نے پر سینکڑوں مو ٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کر دئیے۔