چین امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا:چینی وزیر دفاع

 

بیجنگ:چینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا، چین اور امریکہ کے درمیان مسائل کی ذمہ داری امریکہ کو قبول کرنی چاہیے۔ایک بیان میں چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رین قوؤچھیانگ نے کہاہے کہ امریکہ چین کے ساتھ فوجی تعلقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کے لیے مثبت قوت بنائے، اصولی نوعیت کی بات ہے، تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ سمجھداری اور بالغ پن سے چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات کو بہتر بنانے اور انہیں فروغ دینے کیلئے مکمل خلوص کے ساتھ حقیقی عملی اقدامات کرے۔تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات سے تعلق رکھتا ہے۔امریکہ نےایک چین کی پالیسی اور چین امریکہ کے مابین طے شدہ 3 مشترکہ اعلامیے کے متعلقہ اصولوں کو پامال کیا۔امریکہ نے چین کے اندرونی معاملے میں مداخلت کی اور چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی کے مفادات کو سنگین دھچکا پہنچایا ہے۔