پاپوا نیو گنی میں مسافر طیارےکی سمندر میں ڈوبکی،مسافرمحفوظ

 

پورٹ مورسب:پاپوانیوگنی کے شمال مغربی جزیرے پر مسافر طیارہ رن وے سے سمندر میں گرگیا۔طیارے میں موجود تمام مسافر بال بال بچ گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ طیارے کو مائیکرو نیزیا جزیرے کے ایئرپورٹ پر اترنا تھا، تاہم وہ150 فٹ آگے نکل گیا اور سمندر میںڈوبکی لگادی ۔ طیارے میں موجود تمام 47مسافر اور عملے کے 11اہلکار خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔