کوئٹہ، پشین اور مستونگ میں زلزلہ

کوئٹہ، پشین اور مستونگ میں گزشتہ رات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے ۔
زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی،ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ ہفتے کی شب تقریباً 12 بج کر 25 منٹ پر آیا۔