اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر خارجہ نےکشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ،علی گیلانی

سری نگر: سربراہ کشمیر حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر خارجہ نےکشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ،انہوں نےکہاکہ بھارت مسئلہ کشمیرپراپنی روایتی ضداورہٹ دھرمی پرقائم ہے،شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ میں جموں وکشمیرکامسئلہ بھرپوراندازمیں اٹھایا۔ سربراہ کشمیر حریت کانفرنس سید علی گیلانی نےمزید کہاکہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی سٹیج پرکشمیریوں کابہی خواہ اورمحسن ہونےکاحق اداکیا ہے، شاہ محمودنے جنرل سیکریٹری یواین کیساتھ بات چیت میں بھی مسئلہ کشمیرپرزوردیا،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کے مطالبے کوسراہتے ہیں،بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریرحقائق سے انحراف ہے،بھارتی حکمران فوجی قوت کے غرورمیں مبتلاہوکرحقائق سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں،جمہوری ملک ہونے کے دعویدارتاریخی حقائق کوتسلیم کرنےکی ہمت نہیں کرپارہے،اگرپوری دنیاصدیوں تک جھوٹ دہراتی رہے تب بھی وہ سچ میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔