بغداد:عراق کے خودمختار ریجن کردستان میں آج پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
کردستان کی ایک سو گیارہ رکنی پارلیمان کے لیے 673 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق اہل ووٹرز کی تعداد 3 اعشاریہ ایک ملین ہے۔
ووٹرز کردستان کے تینوں صوبوں سے اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔واضح رہے کہ کردستان ریجن میں گزشتہ برس آزادی سے متعلق ریفرنڈم کے بعد سے اقتصادی مسائل شدید ہیں۔