حکومت ابتدائی دنوں میں ہی بے نقاب ہو گئی:بلاول بھٹو زرداری

 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نا بنانے کو حکومت پاکستان کی بوکھلاہٹ قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پارلیمانی پارٹی کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ابتدائی دنوں میں ہی بے نقاب ہو گئی ہے،پیپلزپارٹی عوامی ایشوزپربھرپوراپوزیشن کا کردارادا کرے گی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کونہ لگانا بوکھلاہٹ ہے پیپلزپارٹی نے چودھری نثارکوچیئرمین پی اے سی بنا کرمثال قائم کی تھی،وزیراعظم اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کر کے ٹھوس موقف پیش کرتے،وزیراعظم نے اقوام متحدہ نہ جاکراہم موقع ضائع کیا۔

عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال نے سوال کیا کہ فواد چودھری نے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق نہیں،جس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ بھی عجیب بات ہے،لگ رہا ہے پی ٹی آئی احتساب اورشفافیت سے بھاگ رہی ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحریک انصاف کی حکومت کا احتساب کرناہے،جس کا نام ہی تحریک انصاف ہے وہ خود احتساب کےعمل سے بھاگ رہی ہے،پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔