اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل مانگا ہےجبکہ 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل لینے کی حکمت عملی سے سعودی حکام آمادہ ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کی باضابطہ درخواست کی تھی اور کہاتھاکہ پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل ادھار پر تیل چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دیا جائے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ گوادر میں آئل ریفائنری لگانے میں سعودی عرب دلچسپی رکھتا ہے اور ہم بھی یہی چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر بھی بات ہو رہی ہے اور سعودی عرب اس میں بھی دلچسپی لے رہا ہے۔