اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر صحت کو فوری طور پر تھر کا دورہ کرنے اور صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےیہ بات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکریٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ اور سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکریٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کو جاری رکھا جائے۔