وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اگلی گرمیوں تک تمام ٹرینوں کی اکانومی کلاس میں ایئرکنڈیشن لگانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے ضمنی الیکشن سے قبل خالی اسامیوں کے اعلان سے متعلق کہا کہ ریلوے نے ملازمتوں کے حوالے سے 4 لاکھ روپے کا کل اشتہار دیا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرنی ہے کہ وہ اشتہار کھولیں،ریلوے پورے پاکستان میں ہے،قوم سے وعدہ ہے 10ہزار ملازمتیں دوں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 2 ہزار کا کوٹہ ملا ہے، میرٹ پر ملازمتیں دوں گا، پوری کوشش ہے کہ اگلی گرمیوں میں اکانومی کلاس کا کرایہ تھوڑا بڑھاکر اسے ایئرکنڈیشن کردیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے رانا مشہود کے بیان پر پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھ سے ریلوے سے متعلق سوال پوچھیں۔