مظفرآباد: مظفرآباد میں پولیس اہلکار گتھم گتھاہو گئےایک دوسرے پر لاٹھی چارج کر دیا جس سے درجنوں اہلکار زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مظفرآباد پریس کلب کے باہرپولیس اہلکاروں کےایک دوسرے پر لاتوں، ڈنڈوں، پتھروں اور گھونسوں سے حملے کے بعد کرسیاں بھی ماریں۔
ایک طرف 500 سے زائد کنٹریکٹ پولیس اہلکار تھے جو 8 مہینوں سے تنخواہوں اور ملازمتیں مستقل کئے جانے کے منتظر تھے تو دوسری طرف مستقل پولیس اہلکار تھے۔
ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں اہلکار زخمی ہوئے جب کہ 30 سے زائد کنٹریکٹ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ احتجاجی پولیس اہلکاروں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور وردی میں احتجاج کرکے قانون شکنی کی۔
بیان کے مطابق مظاہرین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرادی گئی تھی اس کے باوجوداحتجاج جاری رکھا گیا۔