اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ ضمنی انتخابات محدود حلقوں میں ہو رہے ہیں اس لئے پورے صوبے میں تبادلوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ،
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کو غیر قانونی طور پر روکا۔
اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہےکہ آئی جی کے تبادلے سے متعلق حکم واپس لیں،
انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن تحقیقات سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پرآئی جی کا تبادلہ کیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آزادانہ تحقیقات کرائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیوروکریسی پر منتخب نمائندوں کا احترام لازم ہے، جو ہماری پالیسی پر عملدرآمد نہیں کرے گا اس کو گھر جانا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے آپ کو فون کریں، جواباً آپ ان کو فون نہ کریں ایسا نہیں ہو سکتا۔