دبئی ٹیسٹ: پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان پہلاٹیسٹ میچ ڈراہوگیا  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔

پاکستان کو آخری روز میچ جیتنے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں تاہم آسٹریلوی ٹیم دفاعی انداز اپناتے ہوئے ٹیسٹ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 141 اورٹریویا ہیڈ 72 رنز بنا کر نمایا ں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنا کر میچ ڈرا کر لیا ،

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ 49 پر آئوٹ جس کے بعد مارش محمد عباس کی گیند پر کیپر سرفراز کو کیچ تھمابیٹھے،تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جو بغیر کوئی رن بنائےآئوٹ ہوگئے۔جس کے بعد ٹریوا ہیڈ72 کے سکورپرایل بی ڈبلیوہوئے۔

پاکستان کوپانچویں کامیابی لیوبسچینج کی صورت میں ملی جو 13 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بن گئے، پاکستان کو چھٹی اہم کامیابی عثمان خواجہ کی صورت میں ملی جنہوں نے 141 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا سکور دیا انہیں یاسرشاہ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ،آسٹریلیا کے ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل سٹارک ایک ایک رن بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے ،پیٹر سڈل بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4 ،محمد عباس نے 3 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔