چین کیلئے سینسر شدہ ’’گوگل ‘‘کی تیاری کا کام شروع

نیویارک:مقبول ترین امریکی کمپنی گوگل نے چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل خفیہ طور پر چین کے لیےسرچ انجن کا سینسرڈ ورژن لانچ کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے، یہ سرچ انجن اگلے سال تک لانچ کردیا جائے گا۔
اس سرچ انجن میں ہیومن رائٹس، نوبیل پرائز اور اسٹوڈنٹس پروٹیسٹ جیسے الفاظ سینسر ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل کو چین میں پابندی کا سامنا ہے اور وہ اس بہت بڑی آبادی والے ملک میں اپنے قدم دوبارہ جمانے کے لیے کوشاں ہے۔