ڈی جی نادراسندھ کا شہری دیہی کا فرق ختم کرنے کا اعلان

کراچی:ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ میر عجم درانی نے اندورن سندھ میں نادرا کے مختلف دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ سہولیات کے لحاظ سے شہری و دیہی فرق کو ختم کردیا جائے ، جبکہ کم وقت میں شناختی کا رڈ کے تمام مراحل کی تکمیل ترجیجات میں شامل ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل نے حیدرآباد اور میر پورخاص برانچز کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا، ترجمان کے مطابق سائلین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے نادرا افسران عملے کو نئی ہدایات جاری کیں گئیں۔
دورے کے موقع پر سہولیات کو مزید بہتر بنانےسے متعلق گفتگو کی گئی اور کئی برانچوں پرٹھنڈے پانی کے کولر ،پنکھوں اور فرنیچر کی تنصیب کے کام کے احوال سے بھی میر عجم درانی کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی نادر امیر عجم کا کہنا تھا کہ اندورن سندھ کی مزید برانچوں کو جدید آلات سے مزین کیا جا رہا ہے۔