مردہ شخص کے نام پر4بینک اکائونٹس ،کروڑوں کی لین دین کا انکشاف

کراچی: فالودہ بیچنے والے، رکشے والے اور سرکاری ڈرائیور کےاب مردہ شخص کے نام پر 4 بینک اکاؤنٹس نکل آئے جس میں سے میں ساڑھے 4 ارب روپ کی لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شادمان ٹاؤن کا رہائشی محمد اقبال انصاری 9 مئی 2014 کو کراچی شہید ملت روڈ پر واقع ایک اسپتال میں انتقال کرگیا تھاْ
ذرائع نے بتایا کہ اقبال آرائیں کے انتقال کے بعد مرحوم کے نام پر سندھ بینک سمیت تین مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھولے گئے جن سے اربوں روپےکی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق مرحوم اقبال آرائیں کے نام سے بینک اکاؤنٹس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم جے آئی ٹی نے منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کے لئے مرحوم کو طلبی نوٹس بھیجا تو انکشاف ہوا کہ اقبال انصاری کو فوت ہوئے تقریباً ساڑھے 4 سال ہوگئے ہیں اور تمام بینک اکاؤنٹس اس کے مرنے کے بعد ہی کھلے اور اربوں روپے کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ ملک میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکاؤنٹس کھولتے ہیں، جنہیںٹریڈ اکاؤنٹس کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر یہ اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے،اس طرح کے اکاؤنٹس صرف پاکستان میں ہی کھولے جاتے ہیں اور دنیا کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔