منشابم سپریم کورٹ سےگرفتار،بےقصورہوں مقدمات سیاسی ہیں،منشابم کاموقف

اسلام آباد: پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا،

خیال رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ منشابم کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔

جبکہ منشا بم نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، مجھے انصاف دیا جائے، میں نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا، میرے پاس ساری زمین میرے والد کی ہے،

میرے بیٹے نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑا، جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے۔