کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

کراچی : امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا،ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا،
حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیاجس کے بعد امریکی قونصل خانے کی خاتون اہلکارگاڑی پی آئی ڈی سی کے قریب ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص کے پاؤں میں چوٹ آئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے کے ملٹری اتاشی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔