کالے دھن کی ترسیل بلٹ پروف گاڑیوں میں ہونے لگی

کراچی: جعلی اکاؤنٹس سامنے آنے اور منی لانڈرنگ کے سلسلے میں کی جانے والی سختی کے بعدکالے دھن کی ترسیل کراچی کی سڑکوں پر بلٹ پروف گاڑیوں میں ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ، بلیک منی کی لین دین کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال شروع ہو گیاہے،

اطلاعات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے بعد کئی اکاؤنٹ بند کر دیے گئے، تحقیقات میں ایک ہزار سے زائد جعلی اکاؤنٹ سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔