کراچی:کراچی پولیس کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی۔
انٹیلی جنس اور اسپیشل برانچ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق 284 افسران واہلکار مختلف جرائم کی سرپرستی میں ملوث نکلے، جن میں 6 ايس پيز بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرائم کی سرپرستی کرنے والوں میں 16 ڈی ايس پيز اور 28 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کےبعد 31 افسران و اہلکاروں کو برطرف جبکہ 2 ڈی ایس پیز کو اظہار ناپسندیگی کے نوٹس جاری کیےجاچکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال 6 ایس پیز اور 13ڈی ایس پیز سےجواب طلب کیا گیا اور 174 افسران و اہلکاروں کو شوکاز جاری کیےگئے جبکہ جرائم کی سرپرستی پر 28 اہلکاروں و افسران کو معطل بھی کیا جاچکا ہے۔