سری لنکن صدر نے 16 نومبر تک پارلیمنٹ معطل کردی

کولمبو: سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے 16 نومبر تک پارلیمنٹ معطل کردی۔سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے گزشتہ روز سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اپوزیشن لیڈر و سابق صدر مہندا راجا پاکسے کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔
سری لنکن وزیر اعظم رانیل نے فیصلہ ماننے سے انکار کیا تھا اور اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے اسپیکر سے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز صدارتی سیکریٹریٹ میں صدر میتھری پالا سیری سینا نے گزشتہ روز ہی سابق صدر راجا پاکسے سے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔