پی ٹی آئی نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےچیئرمین کیلئےشہبازشریف کانام مستردکردیا

اسلام آباد:عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام مسترد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے پارٹی چیئرمین مشاورت سے غیرجانبدار شخصیت کا انتخاب کریں گے، موزوں شخصیت کے انتخاب کے بعد دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے،اس کے علاوہ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں اداروں کی مکمل آزادی اور احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا، ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔