آرمی چیف سےیواےای کی بری فوج کےکمانڈرمیجرجنرل صالح کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور یواے ای کی بری فوج کے کمانڈرمیجرجنرل صالح کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میںہوئی جس میںعلاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر یواے ای کی بری فوج کے کمانڈرمیجرجنرل صالح نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے کردارکوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یواے ای بری فورسز کے کمانڈرکوگارڈآف آنرپیش کیاگیا،کمانڈرمیجرجنرل صالح نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے۔