زوردینے پرنیب والےپارلیمنٹ ہائوس لےآئےہیں،شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب والے تو مجھے لانا ہی نہیں چاہتے تھے، کبھی کہا جہاز دستیاب نہیں کبھی کوئی بہانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس سے قومی اسمبلی میں موجود اپنے چیمبر میں چلے گئے جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ان کے ساتھ ملاقات جاری ہے،

ملاقات میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں۔