پی ٹی آئی نےولیداقبال کوسینیٹ کاٹکٹ دیدیا

اسلام آباد : سینیٹر ہارون اختر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نےولید اقبال کو سینیٹ کا ٹکٹ دیدیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ولید اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیاجس کے بعد اب ولید اقبال کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو دہری شہریت کے معاملے میں نااہل قرار دیتے ہوئے دونوں کی کامیابی کے نوٹی فیکیشن واپس لینے اور ان نشستوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔