افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ، 25 اعلیٰ فوجی افسران اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صوبے فراح میں دو ہیلی کاپٹر صوبہ ہیرات جارہے تھے کہ ایک ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پہاڑی کی چوٹی سے ٹکرا کر گر گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں افغان فوج کے ڈپٹی کمانڈر اور صوبہ فراح کونسل کے سربراہ سمیت 25 سینئر افسران ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسلح جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔