اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کر دی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر اور ہائی کورٹس کے رکن جج صاحبان نے شرکت کی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی گئی۔
اس وقت جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور سینیئر ترین جج ذمہ داری بنھا رہے ہیں۔