دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا،فخر زمان 11 رنز بناکر فیرگسن کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے جس کے بعددوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ انہوں نے اسی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔پاکستان کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی گری جو 19 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بنے۔
بابر اعظم اور محمد حفیظ کے شاندار کھیل کے بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 79 اور محمد حفیظ 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فیرگسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔