کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ، ہلاکتوں کی تعداد 74 ، ہزاروں لاپتا

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دس روز سے لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کا دورہ کیا اور آگ کی تباہ کاریوں کا بھی جائزہ لیا بھی لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ آگ لگنے کے باعث متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔
جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
آتشزدگی کے باعث 12 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ اور تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا میں آگ پر 50 فیصد جب کہ جنوبی کیلیفورنیا میں 78 فیصد تک قابو پایا جا چکا ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔