لندن : جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ثالثی طریقہ کار کی ضرورت ہے اور پاکستان میں اسے رائج کرنا چاہتے ہیں۔
لندن میں کیتھڈرل انسٹیٹیوٹ آف آربیٹریٹرز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ثالثی مراکز سے زیرالتوا خصوصاً کمرشل کیسز کے حل میں مدد ملے گی،جبکہ ثالثی مراکز کیلئے ججوں اور وکلا کی باقاعدہ تربیت ہوگی،ہم باہر جانے کے بجائے پاکستان میں ثالثی مراکز بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ان دنوں برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں جہاں وہ برمنگھم اور مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیموں کی تعمیر کیلئے جیو نیوز انٹرنیشنل پر کل مانچسٹر سے براہ راست ٹیلی تھون بھی ہوگی۔