پنجاب حکومت کی جانب سےچارافسران کےتقرر و تبادلےکےاحکامات جاری

لاہور:صوبائی حکومت پنجاب نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر محمد الیاس کو چیئرمین پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ تعینات کیا گیا ہے ،تقرری کے منتظر ظفر اقبال کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے اور کاشف محمود علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کو ٹرانسفر کر کے اُن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور کے سپرد کی گئی ہیں ۔تقرری کی منتظر فرح مسعود کو ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعینات کیا گیا ہے ۔