سربراہ تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی گرفتار

لاہور:سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف ملتان روڈ پر آپریشن کیا گیا اور خادم رضوی سمیت 50 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔
تصادم میں ایس پی صدر کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تحریک لیبک کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایک پولیس ہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔