حکومت نیا وزیرخزانہ تلاش کررہی ہے،ناز بلوچ کا دعویٰ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاکہ اسد عمر کہاں ہیں جو تیل کی ایک ایک روپیہ قیمت کم ہونے پر قیمتیں کم کرنے کا کہا کرتے تھے ،ناز بلوچ نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت نیا وزیر خزانہ تلاش کررہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہناتھاکہ غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم بنانا ایک اچھی بات ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر روٹی تک مہنگی کردی ہے اور حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خبریں سنی ہیں کہ حکومت نئے وزیر خزانہ کی تلاش کررہی ہے ، سعودی عر ب سے جوپیسہ آیاہے اس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ تو صر ف بینک اکاؤٹنس میں رکھنے کیلئے ہے ۔