امارات نے جاسوسی کےملزم برطانوی محقق کی سزا ختم کردی

دبئی:متحدہ عرب امارات نے جاسوسی کےالزام میں عمر قید کی سزا پانے والے برطانوی ریسرچر کو معافی دیتے ہوئے انکی عمرقید کی سزا ختم کردی ہے۔
برطانیہ نے اس اقدام پر یواےای کا خیرمقدم کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں گذشتہ دنوں برطانوی تحقیقی اسکالر میتھیوہیجز کو جاسوسی کےالزام میں عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی، جس کےبعد برطانوی وزیرخارجہ کی یواےای کے ہم منصب سے برطانوی باشندے کی رہائی کیلئے گفت وشنید جاری تھی۔
اس بات چیت میں میتھیوہیجز کو معافی دیئے جانے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔متحدہ عرب امارات نے آج ریسرچ اسکالر میتھیو ہیجز کو فوری طورپر نافذالعمل معافی نامہ جاری کر دیاہے
برطانوی وزیرخارجہ نے اس اقدا م پر یواےای کا شکریہ اداکیاہے۔ان کا کہناہے کہ وہ برطانوی ریسرچر پرجاسوسی کےالزام پر یقین نہیں رکھتے۔