برمنگھم : چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیںاور چیف جسٹس نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کو واپس آکر اپنے وطن میں کام کرنے کی دعوت دی ہے۔
چیف جسٹس نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر کو پاکستان میں کام کرنے کی دعوت دی،
انہوں نے کہاکہ برٹش پاکستانی ڈاکٹرز پاکستان میں صحت کا شعبہ بہتر بنائیں، انہیں پاکستان میں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں۔