چیف جسٹس کاوزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کی دبئی میں جائیدادکاازخودنوٹس

وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پراپرٹی کی مالیت تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے

               
November 28, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد  :  چیف جسٹس ثاقب نثار وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کی دبئی میں جائیداد کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارسے لندن میں صحافیوں نے علیمہ خانم کی دبئی میں پراپرٹی اور ان کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی سے متعلق سوالات کیےاس موقع پر چیف جسٹس نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بجھوائے تھے جن میں سے 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کر لی تھی جب کہ 443 افراد نے اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا۔