کوالمپور:ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے روس کی 25 سالہ سابق ملکہ حسن سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی 25 سالہ سابق ملکہ حسن اوکسانا ویوہڈینا، 49 سالہ بادشاہ تینگکو محمد فارس پترا سے شادی رچا کر ملائیشیا کی ملکہ بن گئیں۔
دونوں کی شادی 22 نومبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئی جس میں شاہی مہمانوں سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔
شادی کی پروقار تقریب میں ملائیشیا کے بادشاہ نے نیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا جب کہ دلہن سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔
واضح رہے کہ سابق مس ماسکو نے ملائیشین بادشاہ سے شادی سے قبل رواں برس اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا نام ریحانہ رکھا گیا۔
سابق مس ماسکو نے ملائیشین بادشاہ سے شادی سے قبل رواں برس اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا نام ریحانہ رکھا، ریحانہ نے 2016 میں مس ماسکو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے چین اور تھائی لینڈ میں بھی کام کیا تھا۔ رپورٹس ہیں کہ شادی کے بعد ریحانہ نے حجاب بھی لینا شروع کردیا ہے۔
ریحانہ نے اکنامکس روس یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کا شعبہ اختیار کیا اور اب انہیں ملائیشیا کی ملکہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔