ممبئی:بھارت کے شہر بھونیشور میں 16 ٹیموں کے ہاکی ورلڈ کپ کا 14ویں ایڈیشن شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز یعنی 28 نومبر کو دو میچز کھیلے گئے،گروپ سی میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقا جبکہ بیلجیئم کا مقابلہ کینیڈا کی ٹیم سے ہوا۔
افتتاحی روز بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔
ورلڈ کپ ہاکی کے پہلے میچ میں بیجلیئم نے کینیڈا کے خلاف تیسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ دوسرے کوارٹر میں کپتان BRIELS Thomas نے دوسرا گول داغ دیا۔ تین کوارٹر تک بیلجیئم کو دو گول کی برتری حاصل رہی البتہ آخری کوارٹر میں PEARSON Mark نے کینیڈا کا واحد گول اسکور کیا۔
دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ بھارت نے میچ میں پانچ گول اسکور کیے ، جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کوئی گول نہ بنا سکی۔ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔