کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کے حامی نکلے ، مہاتیرمحمد نے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا ٹھیک ہے، لیڈر مکمل انسان نہیں ہوتے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ضروری ہوتو واپس مڑ جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ملائیشیا کی سیاست میں بھی یوٹرن کے چرچے ہورہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔
صحافی کے یوٹرن حکومت کے سوال پر مہاتیرمحمد نے مخالفین کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا اچھا ہوتا ہے، لیڈرابتدائی وعدوں سےپیچھےہوجائیں توحرج نہیں، لیڈرمکمل انسان نہیں ہوتے،غلطیاں ہوجاتی ہیں۔
ملائشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں ، عقلمندی اسی میں ہے کہ جب احساس ہوجائے تو واپس مڑ جانا چاہیے ، لیڈرکو ٹھیک لگے اور پالیسی میں تبدیلی ضروری ہو تویوٹرن لے لینا چاہیے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی قومی مفاد کے حصول کے لئے یوٹرن لینے کو بڑے لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں۔