اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کےفضل وکرم سےعوام کی خدمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا آپ نیب مقدمات سےبچنےکیلئےکوئی سمجھوتہ کرنےکوتیارہیں، جس پر شہبازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔
شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا، نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کے فضل وکرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب مجھ پر کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔
یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے لاہورکی احتساب عدالت نے ریمانڈ پر شہباز شریف کواسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔